بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاسرائیل عالم اسلام اور انسانیت کا بدترین قاتل اور دشمن بن چکا،...

اسرائیل عالم اسلام اور انسانیت کا بدترین قاتل اور دشمن بن چکا، کاشف حیدری

کوئٹہ :مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر اسرائیل کیجانب سے غزہ پر ظلم و بربریت کیخلاف اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال اور بازاریں، مارکٹیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر الیاس علی ہزارہ، سلیمان علی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے کوئٹہ اور بلوچستان بھر کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مرکز کی ایک کال پر شٹرڈاون کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام بھی ہمیں مظلوموں کی آواز اٹھانے اور ساتھ دینے کا حکم دیتا ہیں، انہوں نے کہا کہ جابر اسرائیل نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیجانب سے فلسطین میں بے گناہ نہتے مسلمانوں کی قتل عام اور صحافیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ فلسطین میں صحافیوں کی حفاظت کو یقنی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڈ ڈھا رہا ہے اور فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کی جارہی ہیں اس ضمن میں امت مسلمہ اور مسلم ممالک کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ جلد از جلد اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دی جائے۔ مزید انہوں نے کہا فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر دوران نماز اسرائیل کی ظلم اور درندگی پورے عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ آزادی، خودمختاری اور اقوام عالم میں باوقار حیثیت دنیا میں ہر قوم کی طرح فلسطینیوں کو بھی حق ہے۔ فلسطین کی سرزمین ہمیشہ فلسطینیوں کی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالم اسلام اور انسانیت کا بدترین قاتل اور ظالم دشمن کا کردار ادا کررہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت قبلہ اول اور فلسطینیوں کی سرزمین کرکے نہتے فلسطینی عوام پر بدترین ظلم شروع کرکے انسانیت کی تذلیل کررہی ہیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کیجانب سے بے کس اور اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کیخلاف طاقت کا بے رحمانہ استعمال، عالمی انسانیت و بنیادی حقوق سمیت عالمی قوانین اور اصولوں کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کو چاہئے کہ جلد از جلد اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دے کر اس پر مکمل طور پر پابندی عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کو طاقت کے بل بوتے پر اس طرح دبانے اور دبائے رکھنے کی کوشیش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام، اسلامی ممالک کے حکمرانوں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں سمیت تمام عالمی قوتیں اسرائیلی جارحیت اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، آخر میں انہوں نے کامیاب شٹرڈان ہڑتال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے