کوئٹہ:جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرایم پی اے مولانامولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ تاجروں نے ہڑتال میں ساتھ دیکر اتحادویکجہتی کی فضابناکر اسرائیل اورامریکی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا بلوچستان کے حقوق کیلئے بھی انشاء اللہ قوم کو متحد ومتحرک کرونگا حکمرانوں مقتدرقوتوں کو مسائل کے حل عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے اپنا سمت ورویہ تبدیل کرنا ہوگا۔لاپتہ افرادکی بازیابی،سی پیک کے ثمرات کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے اورظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اسمبلی کے اندراور باہر ہر عوام کے حقوق کے حصول،لاپتہ افراد کی بازیابی اور اسٹبلشمنٹ وحکمرانوں کی لوٹ مار مظالم کے خلاف عوامی مزاحمت جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں اجلا س اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں واسٹبلشمنٹ کو حقوق کے حصول کیلئے اُٹھنے والی عوامی جمہوری آوازدبانے،بلاوجہ کے اختلاف کرنے کے بجائے ایمانداری،کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینا چاہیے۔
عوام کاحکومتوں کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونا تشویشناک صورتحال ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی،بے روزگاری،قرضوں کے حصول میں سابقہ حکومتوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا بدقسمتی سے حکومت کارکردگی بہتر کرنے اورعوام کو مطمئن کرنے کے بجائے اپنے آقاؤں،مقتدر قوتوں اسٹبلشمنٹ کو مطمئن کرنے پرزور دے رہی ہے جولمحہ فکریہ ہے۔عوام کے جگرگوشے لاپتہ،انسانی حقوق،روزگار،کاروبار سے عوام محروم اورجمہوری احتجاج پرپابندی ہے حکومت واسٹبلشمنٹ نے ہر فورم پر عوام کو مایوس کیا ہے عوام کی جان ومال غیر محفوظ روزگار برائے فروخت،بارڈربند، روزگارناپید،بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید بہت زیادہ متاثر اوران کے مشکلات میں بدترین اضافہ ہواہے حکومت کی بدترین وخراب کارکردگی کی وجہ سے ان کے اتحادی اور حکومت کے سپورٹرزبھی غیر مطمئن ہیں حکومت اپنی سمت درست کرتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے پر زور دیں عوامی احتجاج پر پابندی،احتجاج کرنے والوں کو پابند سلاسل کرنے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی۔لوگوں کو لاپتہ کرنے،مہنگائی وبے روزگاری سے عوا م کو بہت زیادہ پریشان کر دیا ہے۔
عوام اپنے جگرگوشوں،روزگارسمیت دووقت کھانے کیلئے پریشان ہیں کم آمدنی والوں نے اب علاج وتعلیم کے بارے میں سوچھنا بھی چھوڑدیا ہے بس انہیں دووقت کا کھاناعزت سے مل جائے بہت ہے دوسری طرف سرکاری ہسپتال وتعلیمی ادارے تباہ ہوئے ہیں عوام کو تعلیمی اداروں میں بہتر معیاری تعلیم اورصحت کے اداروں میں علاج کی سہولتیں نہیں مل رہی جو لمحہ فکریہ ہے عوام ان پریشان حالت میں کیا کریں جماعت اسلامی نے انہی تباہ کن صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاپتہ افرادکی بازیابی،حقوق کے حصول، مہنگائی بدعنوانی وبدامنی اوربے روزگاری کے خلاف عوامی مہم شروع کر رکھی ہے انشاء اللہ اس مہم سے حکومت خواب غفلت سے بیدار ہو کر عوام کی طرف توجہ دیں گی۔