دکی:کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی ہدایت پر دکی اور لورالائی کے پہاڑی سلسلے تکڑی اور سلیزئی میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جاری آپریشن 14 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد مکمل کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی نگرانی میں دکی لیویز، لورالائی لیویز اور منصور فانڈیشن ضلع دکی کے رضاکاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق آگ ضلع دکی اور ضلع لورالائی کی سرحدی پہاڑیوں میں گزشتہ دو دنوں سے لگی ہوئی تھی، جس نے پلوس اور کیکر کے گھنے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔تیز ہواں اور سہولیات کی کمی کے باوجود لیویز فورس اور رضاکاروں نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے بالآخر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ بجھانے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں اور رضاکاروں کی محنت کو سراہا ہے۔