بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر میں کارروائی کے دوران 720 کلوگرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس برآمد کرلی...

گوادر میں کارروائی کے دوران 720 کلوگرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی‘اے این ایف

گوادر :انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 720 کلوگرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق، ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع ملنے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑیوں کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد کی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ منشیات فروشوں کا منظم گروہ یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ اے این ایف کی بروقت کارروائی اور مثر حکمت عملی سے بین الاقوامی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔گرفتار ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان اور منشیات سپلائرز کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف نے کہا کہ فورس منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایک قوم، ایک منزل، منشیات سے پاک پاکستان کے عزم پر کاربند ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے