منگل, اپریل 29, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا بھارت سے پہلگام کے واقعہ کی غیرجانبدار فریق سے تحقیق...

پاکستان کا بھارت سے پہلگام کے واقعہ کی غیرجانبدار فریق سے تحقیق کرانے کا مطالبہ

لاہور؛وز یر دا خلہ محسن نقوی نے بھارت سے پہلگام کے واقعہ کی غیرجانبدار فریق سے تحقیق کا مطالبہکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کا خواہاں ہیں‘ کوئی بھی غیر جانبدار فریق تحقیق کرے‘ بھرپور تعاون فراہم کر یں گے، جعفر ایکسپریس حملے کی انکوائری کے لئے تیار ہیں۔ اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاکستانی ایک جنگجو قوم ہیں،بھارتی نہیں جو نہیں لڑیں گے، جنگ ہوئی تو ہم تیار بیٹھے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ بھارت نے پہلگام و اقعہ کے تناظر میں بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے، کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت مو جود ہیں۔ ہمارے پاس اس کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی۔ ہم پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم اس ڈرامے کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقات کرے اور حقائق دنیا کے سامنے لانے کے خواہاں ہیں دنیا کا کوئی بھی غیر جانبدار ادارہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے ہم بھر پور تعاون کر یں گے۔
انہوں نے کہا بھارت کو واقعے کے اصل مجرموں تک پہنچنا چاہیے، انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی انکوائری کرانے کی بھی پیشکش کرتے ہوے کہا ہم اس حو الے سے بھی تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔ انہوں کہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کر یں گے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز ملکی تحفظ کے لئے پر عزم ہیں۔ ہم مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر جنگ ہوئی تو بھارت توقع سے بھی زیادہ سنگین نتائج بھگتے گا۔ ہم جنگجو قوم ہیں جو ہر دم جنگ میں مقابلے کے لئے تیار رہتے ہیں، ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا گذشتہ تین دنوں میں سا ت آئی ڈی دھماکوں کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ مختلف علاقو ں سے دیسی ساختہ سات بارودی سرنگیں پکڑی ہیں۔ بھارت یہاں مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا پلان کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا بھارت نہیں چاہتا دہشتگرد کمزور ہوں۔ ہم بھارت کی ہر حرکت سے واقف ہیں۔ کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد کس سے مل رہے ہیں ہمیں سب پتہ ہے۔ بی ایل اے اور را دو نہیں ایک نام ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردی میں ملوث ہے، برطانیہ ہو یا کنینڈا بھارت ہر طرف دہشتگردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج ہونا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ جنگ چاہتے ہیں نہ ہی کسی دہشتگرد کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے کسی واقعے کی کبھی مذمت نہیں کی جو اس کی ملک میں مداخلت کا عکاس ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے