بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانجانداروں کی زندگی آب نوشی کی وجہ سے کرہ ارض پر ممکن...

جانداروں کی زندگی آب نوشی کی وجہ سے کرہ ارض پر ممکن ہے، میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال نو کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ عمران زرکون، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پانی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جانداروں کی زندگی آب نوشی کی وجہ سے کرہ ارض پر ممکن ہے پانی کی ہمارے زندگی کے تمام پہلوؤں پر گہر ے اثرا ت ہوتے ہیں بارشوں کی پانی کی سٹور کرنے سے ہمارے زرعی پیداوار میں کافی اضافے کا باعث بنتے ہیں جوکہ صوبے اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بارانی پانی کی ضیاء روکنے کے لیے ہماری حکومت عملی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں سال نو کے بجٹ 26-2025 میں بندات اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے محکمہ آبپاشی اور پی ایچ ای کی بہتری کے لیے جا مع منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں آب نوشی اور زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کا مسئلہ طویل المدتی بنیادوں پر حل ہو سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے