کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا سعیداحمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا احمد جان ساسولی مولانا عبدالمجید مولانا مفتی رضا خان سید نصیب اللہ آغا امین جان رند حاجی محمد عیسی ملک روزی الدین عبدالباری بازئی عبدالباری شہزاد ج حافظ حبیب الرحمن نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ پولیو ٹیموں کی جانب سے شریف شہریوں کو خاص طور پر سریاب مختلف علاقے علاقوں میں بلاجواز تنگ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیو کے نام پر معزز اور باکردار شہریوں کو جس انداز میں تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے گھروں میں بلا اجازت داخل ہو کر خواتین کی تذلیل اور ہراساں کیا جا رہا ہے، یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے انہون نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ملک سنگین معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے
، امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے اور چوری، ڈاکہ زنی جیسے جرائم عام ہو چکے ہیں۔ ان سنگین اور اہم مسائل سے توجہ ہٹانے اور عوام کو غیر ضروری معاملات میں الجھانے کے لیے پولیو مہم کے نام پر شہریوں کو ذلیل کرنا ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے انہون نے کہا کہ پولیو ایک اہم قومی فریضہ ہے اور اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں، لیکن اس مہم کو چلانے کا یہ طریقہ کار انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کی بدتمیزی اور شہریوں کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ گھروں کی حرمت اور خواتین کا احترام ہماری اسلامی اور معاشرتی اقدار کا اہم حصہ ہے اور اس کی پامالی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی جمیعت علماء اسلام کوئٹہ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور پولیو ٹیموں کے اس غیر اخلاقی رویے کو بند کروائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیو مہم کے لیے ایک باعزت اور شائستہ طریقہ کار وضع کیا جائے جس میں شہریوں کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے