بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے معدنی وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل...

بلوچستان کے معدنی وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی:ضلع چاغی میں معدنی وسائل کی لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کے لئے یہاں کے لوگوں کوزمباد انٹریز ودیگر مسائل میں الجھا کر توجہ ہٹائی جارہی ہے نوجوانوں کو انٹریز کی لالچ میں سیاسی عمل سے دور رکھا جارہاہے نیشنل پارٹی کا روز اول سے موقف یہی رہاہے کہ بلوچستان کے لوگوں کا صدیوں سے ایران اور افغانستان کے بارڈرز سے کاروبار آزادانہ طور پرہوتارہاہے اور اب بھی نام نہاد انٹریز اور ٹوکن سسٹم کو ختم کرکے تیل ودیگر کاروبار کو اوپن کیا جائے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی تحصیل نوکنڈی کے نومنتخب صدر واحدبخش شیرزئی ضلعی صدر میر عاطف بلوچ ضلعی نائب صدر گل خان فقیرزئی تحصیل نوکنڈی کے جنرل سیکرٹری نظام لاشاری سینئر ممبران محمدبخش عمران بلوچ عبد الحق بابل بلوچ رشدکبدانی صمد ساسولی قدیر مجید بلوچ صدام ساسولی اور مولابخش بلوچ نے تحصیل نوکنڈی کے تحصیل کونسل اجلاس میں الیکشن کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا تحصیل کونسل اجلاس میں یونٹ سیکرٹریز نے اپنے اپنے یونٹ کے رپورٹس پیش کئے اسکے بعد تحصیل انتخابات ہوئے باہمی مشاورت سے نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا
جس کے مطابق صدر واحدبخش شیرزئی نائب صدر صمد ساسولی جنرل سیکرٹری نظام لاشاری ڈپٹی سیکرٹری راشدکبدانی فنانس سیکرٹری صدام ساسولی انفارمیشن سیکرٹری قدیر مجید بلوچ اور رابطہ سیکرٹری شاہ نظرشیرزئی منتخب ہوئے اجلاس سے مزید خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی حقیقی طور پر سیاسی ورکرز کی پارٹی ہے جہاں آئینی و جمہوری طورپر مرکز سے لیکر یونٹ تک متفقہ رائے سے انتخابات عمل میں لایا جاتاہے انھوں نے کہا کہ ریکودک سیاہ دک سیندک اور بلوچستان کے وسائل ریاستی حکمرانوں کو قبول ہے مگر بلوچ قوم انکے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی آج ہمارے خواتین کو زندانوں میں ڈال کر ان پر تشدد کرکے ملکی آئین واسلامی وبلوچی روایات کو جان بوجھ کر روندا جارہاہے جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے انھوں نے مزید کہا کہ آج ریکودک میں بلوچ نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کردیے گئے ہیں سندھ پنجاب اور دیگر علاقوں سے جعلی کمپنیوں اور ملازمتوں کو بغیر کسی اشتہار اور ٹیسٹ انٹریوز کے آسان بنایا گیاہے اور ہمارے لوگوں کے ساتھ کمپنی منیجمنٹ کا رویہ بھی تعصبانہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا نیشنل پارٹی منظم انداز میں ان ناانصافیوں اور لوٹ مار کے خلاف جدوجہد جاری رکھ کر چاغی کے عوام کو ایک منظم پلیٹ فارم کے ذریعہ آواز بلند کرے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے