بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانبیلا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی، مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

بیلا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی، مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

بیلا:جماعت اسلامی لسبیلا کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام اور مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ریلی میں مختلف سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں تاجر برادری سمیت علاقہ معززین و شہریوں کی بھر پور شرکت تفصیل کے مطابق ہفتہ کے روز بیلا میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کی ہدایت پر ضلعی امیر لسبیلا عبدالروف مجاہد کی قیادت میں مدرسہ دارالعلوم نورالھدی سے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک شرکا نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا گشت کیا اور شہید بینظیر بھٹو چوک پہنچے جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر لی جماعت اسلامی لسبیلا کے امیر عبدالروف مجاہد تحریک لبیک بیلا کے امیر حافظ رسول بخش نعیمی جماعت اسلامی لسبیلا کے سابق ضلعی امیر عبدالمالک رونجھو نور علی رونجھو قبائلی شخصیت سردار عمران گلاب رونجھو جے یو آئی کے مولانا یونس نعمانی پیپلز پارٹی کے غلام حسین گلزار ٹی سی اے کے چئیرمین منظور ساحل جماعت اسلامی طلبا ونگ کے رہنما اویس غنی رونجھو و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے جو فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر کر رہی ہے روزانہ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کیا جاتا ہے عورتوں اور معصوم بچوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے اسرائلی کفار کے مظالم کی ہم پرزور مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی تمام مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ مسلم امہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ جہاد کا اعلان عام کرے مقررین نے زور دیا کہ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ریلی کے شرکا نے ہاتھوں فلسطینی پرچم اور بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے شرکا نے اسرائیل مردہ باد امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بازی کی فلسطینی مسلمانوں کیلئے اجتماعی دعا کی گئی واضع رہے کہ جماعت اسلامی لسبیلا کی کال پر مکمل طور پر شٹر ڈان ہڑتال رہی اور تمام کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے