ژوب :57 اسلامی ممالک میں کوئی جرت نہیں کہ اسرائیل کے خلاف آواز اٹھائیں دہشت گردی کا نام صرف اسلام سے جوڑا گیا ہے حقوق پر قائم کو دہشت گرد کہا جاتا ہے فلسطین پر اسرائیل کی جانب بربریت اور مظالم پر اقوام متحدہ اور کفری طاقتیں چشم پوشی کررہے ہیں دینی مدارس اسلامی نظام کی نفاذ شریعت کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان میں علماء کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے مدرسہ مظاھر العلوم میں دستارفضلت جامعہ مسجد شیرانی بازار میں ایک پروقار تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ژوب شیرانی کے علماء کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ خدا نہ کریں کہ سندھ یا پنجاب میں بم دھماکے ہو جبکہ امتیازی سلوک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کیوں انہوں نے کہا کہ حالیہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ پاس ہوا اس ایکٹ میں تمام معدنی وسائل کا مالک اسلام آباد ہوگا 18 ترمیم میں صاف لکھا گیا ہے کہ گیس پٹرول کے زخائر کے علاؤہ باقی تمام معدنی وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہوگا گیس پٹرول رائلٹی تعین کیا گیا ہے جبکہ اس ایکٹ میں مقامی لوگوں کی معیشت تباہ اور اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے کروڑوں روپے دیکر اسمبلی پہنچے ہیں وہ خاک میں معدنیات اور عوام کی حفاظت ؤ خدمت کرینگے بلوچ پشتون متحد ہو کر کردار ادا کریں جامعہ مسجد شیرانی بازار خطیب مولوی رفیع اللہ شیرانی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔