منگل, اپریل 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںہمیں اپنے آرمی چیف پر فخر ہے جو آنکھ پاکستان کی طرف...

ہمیں اپنے آرمی چیف پر فخر ہے جو آنکھ پاکستان کی طرف اٹھے گی وہ نکال دی جائے گی‘صحت بخت محمد

کوئٹہ:صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہیکہ بھارتی جنگی جنون کے مقابلے میں پوری قوم اورتمام سیاسی جماعتیں متحد اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں، وطن عزیز کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہمیں اپنے آرمی چیف پر فخر ہے جو آنکھ پاکستان کی طرف اٹھے گی وہ نکال دی جائے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم اور مسلح افواج کو باور کرایا ہے کہ خارجی محاذ پر حکومت کو جہاں بھی ضرورت ہو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان حکومت سے کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی۔ انھوں نے کہا کہ مودی کا طرز عمل ایک انتہا پسند اور شدت پسند کا ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے بروقتجواب دیکر مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے