جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ دھماکہ کی مذمت کرتے،حاجی...

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ دھماکہ کی مذمت کرتے،حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے اور زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غمزادہ خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کے شریک ہے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔
بے گناہ انسانوں کے خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، دشمن سن لے بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، سیکورٹی فورسز پر حملہ ریاست پر حملہ ہے جوکہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں بچ کر کوئی نہیں بچے گاہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے،بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے صوبائی وزیر نے دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے