کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کے علاقے میں ایف سی کی 80 ونگ کی گاڑی پر بی ڈی پارٹی کے ہمراہ گشت کے دوران ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔