منگل, اپریل 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسرکاری محکموں میں کرپشن سے عوامی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہیں،...

سرکاری محکموں میں کرپشن سے عوامی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس جناب کامران ملاخیل کی عدالت میں خان زمان بنام ڈی جی کیو ڈی اے کے حوالے سے پرانی سبزی منڈی سرکی روڈ کیس سے متعلق اہم سماعت ہوئی۔ جس کے دوران کیو۔ڈی۔اے کے ڈائریکٹر لا اور ڈائریکٹر ٹان پلاننگ کی ناقص کارکردگی، تکنیکی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت میں کیو۔ڈی۔اے کی جانب سے پیش کیے گئے نقشہ کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے اس پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے۔ سماعت کے دوران جناب جسٹس کامران ملاخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا۔ کہ آپ لوگ پہلے دکانیں مسمار کرتے ہیں، پھر حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے لے کر سڑکیں بناتے ہیں، اور بعد میں انہی جگہوں پر دوبارہ دکانیں بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ کیا آپ کیو ڈی اے میں صرف کرپشن کرنے کے لیے بھرتی ہوئے ہیں؟ کیا آپ دوسرے محکموں سے آ کر یہاں بدعنوانی کرنے آئے ہیں؟ معزز عدالت نے کہا۔کہ اپ اتنے نااہل ہیں کہ ایک سیدھا نقشہ تک نہیں بنا سکتے؟ جعلی ڈگری والوں کو سیٹوں پر بٹھایا گیا ہے، جو خود کو انجینئر اور پلانر سمجھتے ہیں۔ عدالت نے سخت لہجے میں سوال اٹھایا کہ ایسے لوگ اہم سرکاری پوسٹوں پر کیسے فائز ہو گئے۔ کیو۔ڈی۔اے کو نااہل اور جعلی اسناد رکھنے والوں کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔ اگر یہی حال رہا تو عوامی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔ معزز عدالت نے ڈائریکٹر جنرل کیو۔ڈی۔اے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادارے میں نظم و نسق، شفافیت اور کارکردگی کا مکمل فقدان ہے۔ عدالت مذید کاروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا کیو۔ڈی۔اے سے متعلق عدالتی ریمارکس کے بعد بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ عدالتی برہمی کو ادارے کی کارکردگی پر ایک کھلی چارج شیٹ سمجھتے ہوئے، فوری طور پر اعلی سطح پر ان افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جو نااہلی، غفلت اور جعل سازی میں ملوث ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے