جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان بحران در بحران کا شکار ہے، لیاقت بلوچ

بلوچستان بحران در بحران کا شکار ہے، لیاقت بلوچ

کوئٹہ:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بحران در بحران کا شکار ہے بلوچستان کے حالات پر پورے ملک کو تشویش ہے آج بلوچستان میں جماعت اسلامی کے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے موضوع پر جلد اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس منعقد کریں گے نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہے بے گناہ انسانوں کا قتل قابل مذمت ہے مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ قابض فوج موجود ہے لاکھوں فوجیوں کے باوجود ایسے واقعات ہندوستان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے دہلی میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بھارت کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا اختیار نہیں شرمناک عمل ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی تذلیل اور گرفتاریاں کی جارہی ہے 26اپریل کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان سابق امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ڈاکٹر عطا الرحمان عبدالمتین اخونزادہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے امور کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو بلوچستان میں جاری بحران در بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اس حوالے سے بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ فوج قابض ہے لاکھوں فوجیو ں کے باوجود ایسے واقعات ہندوستان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے دہلی سے پاکستان پر پروپیگنڈے کی صورت میں خطرات پیدا کیے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کو ایک طرفہ طور پر معطل کیا گیا ہے بھارت کے پاس معاہدے کو معطل کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان بحران کے حل کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کرکے اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی تاکہ سب کو مل بیٹھ کرکے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے وقت آگیا ہے کہ ہم آپس کے اختلافات ختم کرکے اپنے مسائل کو افہام و تفہیم اور مذاکرات سے حل کریں کیونکہ مذاکرات سے ہی مسئلے حل ہوجاتے ہیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے فلسطینی ظلم کے خلاف مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں 26اپریل کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی جائے گی پورا ملک اس وقت بڑھے سیاسی بحران کا شکار ہے عوام کے حق رائے دہی کو ہائی جیک کیا گیا ہے ریاست کا پورا نظام مفروج ہوچکا ہے ریاستی ادارے اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا ہوچکے ہیں سازش کے تحت ججوں میں تقسیم پیدا کی گئی ہے عدلیہ کے فیصلے بھی مشکوک ہیں جماعت اسلامی نے قومی سطح پر اپنے آپ کو متحرک رکھا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کا حق بنتا ہے کہ بلوچستان لوگوں کے آواز سنے بلوچستان میں ٹرین کا ایک المانک واقعہ پیش آیا بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کے طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے وفاق سے صوبوں کی شکایت بڑھ رہی ہے پانی کے مسئلے پر قومی شاہراہیں بند ہیں بلوچستان میں آئے روز شاہراہیں بند ہوجاتی ہے شاہراہوں کے بندش سے وفاق کو آنکھیں کھول دینی چاہیے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے مگر یہاں کا نوجوان ناراض ہے بلوچستان سے ریاست سے متعلق خیر کے کلیمات موجود نہیں بلوچستان میں انسانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ شرمناک عمل ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی تذلیل اور گرفتاریاں کی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے