قلات:قلات میں دیہی علاقے کی مسافر پک اپ گاڑی پر دھماکہ، خواتین سمیت تین افراد شہید، پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی، نعشیں و زخمی ہسپتال منتقل، دھماکہ سڑک کے درمیان نصب کیا گیا تھا، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری طور پر مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا، زرائع کیمطابق قلات کے دیہی علاقہ امیری کی مسافر پک گاڑی جوکہ معمول کے مطابق امیری جارہی تھی جسمیں خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے کہ کپوتو کے مقام پر گاڑی بم دھماکے میں مکمل تباہی ہوگئی جبکہ گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی گاڑی میں سوار دو خواتین اور گاڑی مالک و ڈرائیور موقع پر شہید ہوگئے جبکہ پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں ایک بچہ بھی سوار تھا جوکہ کافی تلاش کے بعد نہ ملا تاہم انتظامیہ اور مقامی افراد کو مذکورہ بچہ نہ مل سکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ بچہ بھی دھماکے میں جانبحق ہوچکا ہو تاہم اسکی تصدیق نہ ہوسکی اطلاع ملتے ہی لیویز ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی شہدا میں جمعیت علما اسلام کے سینیئر رہنما و کونسلر امیری عبداللہ ولد عبد المجید قوم نیچاری سکنہ کڑیاچ امیری قلات، مسمات گ بنت خیر محمد زوجہ محمد خان قوم نیچاری سکنہ امیری قلات اور مسمات ح بنت علی محمد زوجہ محمد جان قوم نیچاری سکنہ امیری قلات شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں علی جان ولد امیر علی قوم جتک سکنہ دشت کلاں قلات محمد حیات ولد علی محمد قوم نیچاری سکنہ امیری قلات میر گل ولد گل محمد قوم نیچاری سکنہ امیری قلات عزت خان ولد عظیم خان قوم جتک سکنہ ناصر آباد گرانی قلات اور محمد اسلم ولد غوث بخش قوم جتک سکنہ گرانی قلات شامل ہیں اطلاع ملتے ہی قلات کے عوام کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمد لاسی ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یعقوب زہری سردار عبدالکریم نیچاری سردار زادہ میر ثنا جتک مفتی طیب حیدری میر نصیب اللہ جتک میر سرفراز نیچاری مولوی شفیع محمد نیچاری مفتی عبد الرحمان رحمانی سمیت لیویز آفیسران سیاسی و قبائلی عمائدین شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔