بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانساجد ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے گرفتار بی وائی سی رہنماں کی...

ساجد ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے گرفتار بی وائی سی رہنماں کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کردیا‘مہرنگ بلوچ سمیت دیگر کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے مہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، بی این پی اور نیشنل پارٹی کے کارکنان کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کر دی ہے۔ یہ پٹیشن بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی۔پٹیشن دائر کرنے کی کارروائی کے دوران مہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ اور دیگر خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار افراد کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور ان کی فوری رہائی کے لیے عدالت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کارکنان کی گرفتاری سیاسی انتقام کی غمازی کرتی ہے اور اس کے خلاف قانونی لڑائی جاری رکھی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے