بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کو واضح پیغام دیا...

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے،نورمحمد دمڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قومی وقار، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی جانب بروقت اور درست قدم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ کارروائیوں کا اصل مقصد خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دینا اور پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے، تاہم پاکستان نے حکمت، بردباری اور قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ریاستی خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے انڈس واٹر ٹریٹی جیسے بین الاقوامی معاہدے کو معطل کرنے کی بھارتی کوششوں کو انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ یہ عمل خطے میں امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے یکطرفہ، غیرقانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم رکھنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے