بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانپاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے: سید صادق آغا

پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے: سید صادق آغا

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر اور ممتاز قبائلی رہنما سید صادق آغا نے پارٹی کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 25 اپریل کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 سال قبل جس تحریک کا آغاز عمران خان نے کیا تھا، وہ آج ایک عوامی شعور، قومی وقار اور نظریاتی خودمختاری کی علامت بن چکی ہے۔سید صادق آغا نے کہا کہ تحریک انصاف صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک مشن ہے، جس کا مقصد کرپشن سے پاک، انصاف پر مبنی اور باوقار پاکستان کی تشکیل ہے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک کو ان طاقتوں سے نجات دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو دہائیوں سے قوم کو غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام بالخصوص قبائلی علاقوں کے لوگ عمران خان کے وژن کو دل سے مانتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ملک نازک دوراہے پر کھڑا ہے اور تحریک انصاف ایک امید کا نام ہے۔ یہ تحریک صرف حکومت حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ قوم کو جگانے، شعور دینے اور حق کے لیے کھڑے ہونے کی تحریک ہے۔ سید صادق آغا نے تحریک انصاف کے 29 ویں یومِ تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تحریک انصاف سچائی سے روشن ہے اور ہم وہ چراغ ہیں جو طوفانوں میں بھی جلتے رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے