بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانبھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف اور جنگی جنون قابلِ مذمت،پروفیسر...

بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف اور جنگی جنون قابلِ مذمت،پروفیسر حلیم صاد ق

کوئٹہ:عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی رہنما اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق سمالزئی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے میں جنگی جنون کو بڑھاوا دینے والی پالیسیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہے، اور بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو توڑنے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔پروفیسر حلیم صادق نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لیا جائے اور پاکستان کے قدرتی وسائل پر ہونے والی اس جارحیت کو روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، لیکن اگر پاکستان کے حقوق یا خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے دفاع کے لیے متحد ہوگی۔انھوں نے عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے ہر فورم پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ بھارت کا طرزِ عمل جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ پانی جیسے قیمتی قومی اثاثے کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے