بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانکرایہ نہ ملنے پر اسکول کو تالہ، طالبات اور اساتذہ کو نکال...

کرایہ نہ ملنے پر اسکول کو تالہ، طالبات اور اساتذہ کو نکال دیا گیا

کوئٹہ:کوئٹہ میں بروری روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کلی ابراہیم زئی کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب عمارت کے مالک نے محکمہ تعلیم کی جانب سے طویل عرصے سے کرایہ ادا نہ کیے جانے پر اسکول کو تالہ لگا دیا اور طالبات و اساتذہ کو باہر نکال دیا۔عمارت کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو کرایے کی عدم ادائیگی کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں، لیکن کسی نے شنوائی نہیں کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت محکمہ تعلیم کی جانب سے ان کے کسی اہل خانہ کو ملازمت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، مگر وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔واقعے کے بعد صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے فوری طور پر عمارت کے مالک سے رابطہ کیا اور اسکول کا کرایہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور اس حوالے سے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔بخت محمد کاکڑ نے اسکول کے تالے کھلوا کر تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کروا دیا ہے، جس سے طالبات اور ان کے والدین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے