بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانپاکستان پر الزام لگانا بہت آسان، ہمارے پاس بھارت کیخلاف بہت سے...

پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان، ہمارے پاس بھارت کیخلاف بہت سے ثبوت ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردی خواہ کہیں بھی ہو ہم اس کی حمائت نہیں کرتے۔ بھارت صرف ہم پر الزام لگاتا ہے ہمارے پاس ملک میں ہونیوالی دہشتگردی میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شوائد موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بغاوتیں جاری ہیں۔ چھتیس گڑھ، منی پور اور ناگا لینڈ میں دہلی حکومت کے خلاف بغاوت جاری ہے، بھارت میں کئی ریاستیں اور لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ اس کے خلاف بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خواہ کہیں بھی ہو ہم اس کو سپورٹ نہیں کرتے،بے گناہ لوگ اس قسم کی جنگوں میں نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس تو بھارت کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں جو ہم دے بھی چکے ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ پاکستان میں جہاں جہاں بھی خلفشار ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے