کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور 2 لیویز اہلکاروں کو شہید کردیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال منتقل کردی مقامی انتظامیہ نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تلاش کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کلی موبی کے قریب پولیو ٹیمیں پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیو رضا کاروں کی سیکورٹی پر معمور ایک اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقصوداورنیک محمد شہید ہوگئے حملہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعات کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس اور مقامی انتظامیہ نے علاقہ ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کررہی ہے۔