جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانعوامی مینڈیٹ چوروں کو بے نقاب کرتا رہوں گا،میر عثمان پرکانی

عوامی مینڈیٹ چوروں کو بے نقاب کرتا رہوں گا،میر عثمان پرکانی

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حلقہ پی بی 45 سریاب سے امیدوار میر عثمان پرکانی نے کہا ہے کہ وہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر عوامی رائے کو روند کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے ہیں ایسے تمام کرداروں کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گیانہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت، حق اور سچائی کا ساتھ دیا ہے یہ مینڈیٹ ان کی امانت ہے اور کسی کو بھی اس میں خیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی میر عثمان پرکانی نے کہا کہ سریاب عوام کی عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کا راستہ روکنا میری اور ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا سیاست کو سازشوں کا گڑھ بنانے والے دراصل عوام کے دشمن ہیں ایسے افراد نے نہ ماضی میں عوام کی خدمت کی اور نہ ہی مستقبل میں ان سے کوئی امید رکھی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت عوام کو باشعور بنانے اور حق و سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے میر عثمان پرکانی نے کہا کہ میری اولین ترجیح و مشن عوامی خدمت اور شفاف سیاست ہے اور وہ کسی صورت اقتدار کے لیے غلط طریقے اختیار نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کے ہر مرحلے پر عوام کے ساتھ رہیں گے اور ہر فورم پر ان کے حق کی آواز بلند کرتے رہے گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے