جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانصوبائی حکومت انسداد پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے...

صوبائی حکومت انسداد پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے گی، شاہد رند

مستونگ:بلوچستان کے علاقے مستونگ یو سی موبی کلی تیری میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم کی سکیو رٹی پر مامور لیویز فورس کے اہلکاروں پرفائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔لیویزکے مطابق حملے میں ایک اہلکار نیک محمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مقصود احمد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ حملے کے بعد ضلع میں پولیو مہم معطل ہوگئی۔ اے ڈی سی منان ترین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں 2 لیویز اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں، واقعہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، صوبائی حکومت انسداد پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے گی۔ صوبہ بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے