کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 22اپریل اور23اپریل کو(روزانہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازاراورسریاب گرڈکے اولڈجان محمدفیڈرزسے صبح9بجے سے دن12بجے تک بجلی بند رہے گی۔دریں اثنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 22اپریل کو220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک ٹیسٹنگ کا کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران تقریبا65 میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیں 23اپریل کو 132KVٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی گرڈاسٹیشنوں سے صبح7بجے سے دن10بجے تک جبکہ شام 4بجے تا شام6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پرزحمت کیلئے پیشگی معذرت کی ہے۔