پنجگور:پنجگور میں 5 روزہ پولیو کے قومی مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے پولیو مہم کا افتتاح پنجگور کے مرکزی مدرسہ جامع مسجد ممتاز علم دین خطیب جامع مسجد پنجگور مولوی علی احمد نے بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا قومی پولیو مہم 21اپریل سے شروع ہوکر 25 اپریل تک جاری رہے گا پولیو مہم میں ڈپٹی کمشنر زاہد لانگو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انور عزیز یونیسف سی سی او عزیز الرحمن سمالانی نیشنل پروگرام کے کواڈنیٹر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ڈی ایس وی حاجی حبیب اللہ ائی پی آئی کولڈ انچارج سجاد ظہیر مولوی جمیل احمد مولانا نور محمد سمیت دیگر آفیسران علما نے شرکت کیا افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر انور عزیز بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قومی مہم 21 اپریل سے شروع ہوکر 25 اپریل تک جاری رہی پولیو مہم کے دوران ضلع کے کل 43765 بچوں کو پولیو مہم کے قطرہ پلانے کی ٹارگٹ مقرر کردیا گیا ہیمہم کی کامیابی کیلئے کل 271 ٹیمیں 28 فیکس سنٹر 9 ٹرانزٹ پوائنٹ 32 یوسی ایم او اور 72 ایریا انچارج بنائے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کی قطرہ پلائے گے ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو ممتاز عالم دین خطیب مرکزی جامع مسجد پنجگور مولوی علی احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک جان لیوا اور موزی مرض ہے پولیو سے متاثر افراد پولیو مرض کے باعث اپاہج ہوکر معاشرے کیلئے بوجھ بن جاتا ہے لہذا ضروری ہے کہ پولیو مہم کے دوران عوام پولیو سے استفاد حاصل کرکے پھول جیسے بچوں کو پولیو کا قطرہ ضرور پلائیں ہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرہ پلانے سے کوئی خطرہ نہیں ہے پولیو کے قطرہ پلانے سے پولیو کے خلاف مزید طاقت میں اضافہ ہوگی نہوں نے پنجگور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے بچوں اور علاقوں کو پولیو سیمحفوظ رکھنے میں محکمہ صحت کے ساتھ دیں۔