اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوڈ چین پر حملے قابل مذمت ہیں، ایسے واقعات میں ملوث افراد سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جائے گا، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے اور یہ کام وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے، پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کی بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، باہر سے آئے لوگوں کے تحفظ کا فرض ملک کی ریاست کا ہے، فوڈ چین پر حملے سے شیخوپورہ کا رہائشی جان سے گیا، ریاست اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے، کسی کے کاروبار کے خلاف نفرت پھیلانا درست نہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ لوگ کسی تحقیق کے بغیر اس کا حصہ بن جاتے ہیں، کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، 20 کے قریب پورے شہر میں ہر جگہ پر حملے کیے گئے، اسلام آباد میں دو واقعات ہوئے 15 لوگوں کو گرفتار کیا، گرفتار افراد معافی تلافی کرتے رہے اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ چین نے 100 ملین ڈالر سے زائد پاکستان میں انویسٹ کیے، کیا جواز رہ جاتا ہے کہ آپ ریاست کے ہوتے ہوئے حملہ آور ہوں؟ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی حملہ آور ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد ملک میں کہیں فوڈ چین پر حملہ نہیں ہوا، تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اپنے آپ کو ان واقعات سے الگ کیا، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری کی حفاظت ہمارا فرض ہے، کسی سرمایہ کار کو یہ شکایت نہیں ہوگی کہ اس کو سکیورٹی نہیں ملی۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جائے گا، کوئی مذہبی جماعت منظم طور پر فوڈ چین پر حملوں میں ملوث نہیں، غیر ملکی فوڈ چین والے 100 فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کا مقف واضح ہے، فلسطین کے طلبہ پاکستان میں آ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کاروبار پر حملے غیراسلامی ہیں، غیرملکی فوڈ چین پر حملے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، بیس جگہ حملے ہوئے، شیخوپورہ میں ایک شخص جان سے گیا، اسلام آباد سے 15 اور پنجاب سے 142 ملزمان گرفتار ہوئے۔حکومت نے واضح اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، ملک بھر میں 20 مقامات پر غیر ملکی فوڈ چین پر حملے ہوئے، شیخوپورہ میں ایک شخص جان سے بھی گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے 15 جبکہ پنجاب سے 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد ملزمان اپنے کئے پر شرمندہ اور معافی کے طلبگار ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں، ہر صورت ان کی حفاظت کریں گے، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویز آچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے گی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کو افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے لیکن کے پی حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کی بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویزآچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے گی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے۔