بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے وسائل شیر مادرسمجھ کر لوٹے جارہے ہیں‘مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

بلوچستان کے وسائل شیر مادرسمجھ کر لوٹے جارہے ہیں‘مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کے ووٹوں کے بجائے عوام کے منتخب نمائندوں کے بجائے ڈنڈے کی حکمرانی ہے بلوچستان کے عوام کو غیرت وایمانداری اوراخلاص کیساتھ وسائل،چادروچاردیواری کے تحفظ اورحقوق کے حصول،لاپتہ افرادکی بازیابی کی لڑائی لڑنی ہے بلوچستان کو بند کرکے ریگستان بنانادانشمندی نہیں طاقت کے بل بوتے پرعوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے اورنہ ہی حکمرانی ممکن ہے۔لاپتہ افرادکی بازیابی،بے گناہ قیدیوں کی رہائی،روزگار کاروبار کے تحفظ کیلئے ہم لڑیں گے جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان لوگوں کو جماعت اسلامی کا دعوت پہنچائیں یونٹ بنائیں۔ہرعلاقے میں یونٹ اور ہر جماعتی گھر پر جھنڈالہرایاجائے ہم لوگوں کادنیا وآخرت کامیاب بناناچاہتے ہیں دنیا وآخرت کی کامیابی سے ہی ترقی وکامیابی اورسرخروئی ممکن ہے۔ہم اسمبلی کے اندرہویاباہر عوام کے حقوق کے تحفظ،لاپتہ افرادکی بازیابی،کاروبار روزگار بارڈرکھولنے اور ترقی وخوشحالی کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔کسی کا ڈکٹیشن دباؤ قبول کریں گے نہ ضمیر کا سودا کرکے بدعنوانی کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جعفرآبادمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرزکنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان وامیر ضلع جعفرآبادپروفیسر محمد ایوب منصورمیر خرم فتح بھنگر،ودیگر نے خطاب کیا مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کے اندر گونگے بہرے نہیں بنیں گے بلوچستان کے وسائل شیر مادرسمجھ کر لوٹے جارہے ہیں اورہمیں اپنے وسائل دینے کیلئے تیار نہیں خیرات وبچت کے بجائے جائز حقوق دیے جائیں چادوروچاردیواری کا سودانہیں کرنے دیں گے پی ایس ڈی پی کے فنڈزکیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے سخت بات کرنے پر فنڈزرکھوانے کی باتیں سن رہا ہوں فنڈزبند ہوں گے یا کوئی اور دھمکی دیں گے غیرت وہمت اورتحفظ پرکوئی کمپرومائزنہیں کرونگا عوام اور سرزمین کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہوجماعت اسلامی سرداروں ظالموں سرمایہ داروں اورخاندان کی موروثی پارٹی نہیں عوام سے رابطہ کریں کارکنان یونٹ سازی کریں انجینئر عبدالمجید بادینی جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی ہے
عوام کے ہسپتال کیلئے ذاتی زمین دیکر قربانی سے آغازکیا جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ایک سال کے اندر علاقے میں ترقیاتی کام کرکے علاقے کا نقشہ تبدیل کر دیا۔جعفرآباداورگوادرکے عوام نے ووٹ دیکر ہم پر اعتمادکیاان دونوں علاقوں میں کام کرکے تبدیلی دکھائیں گے جعفرآباد وگوادر کے عوام اپنے ممبران اسمبلی یعنی میرے اور عبدالمجید بادینی کاوقتاًفوقتااحتساب کیاکریں دیانتدار ی،اخلاص،تربیت واحتساب کے بغیر ہماراکوئی منصوبہ وکام کامیاب نہیں ہوسکتا بلوچستان میں وفاق واسٹبلشمنٹ کی مداخلت اوراحتساب نہ ہونے کی وجہ سے بدعنوانی عروج پر ہے ظلم وجبر بدعنوانی کا نظام تبدیل کرنا ہوگابلوچستان کے زیادہ دوسائل بیوروکریٹ اوروزراء کھارہے ہیں جبکہ عام عوام پینے کے صاف پانی، حقوق اورتحفظ سے محروم ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے