جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان میں پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے، سرفراز...

بلوچستان میں پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا کو تعمیری مقاصد کے لیے استعمال میں لانا اور نوجوانوں کی درست رہنمائی کو یقینی بنانا ہے یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کے دوران کہی وزیر اعلی نے کہا کہ دورِ حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم اسے منفی پروپیگنڈے کا ذریعہ بنانے کی بجائے بہتری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور آگاہی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے اور گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند امر ہے حکومت مثبت تنقید کو قبول کرے گی اور اصلاحاتی عمل کو مزید تقویت دے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات اور تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا وزیر اعلی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کی مثبت تصویر اجاگر کریں اور معاشرتی ہم آہنگی و قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پالیسی سازی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ سوشل میڈیا کو مثر اور مثبت ذریعہ بنایا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے