پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں ایک روسی زبان کے مرکز اور سینٹ پیٹرزبرگ میں بلوچی...

بلوچستان میں ایک روسی زبان کے مرکز اور سینٹ پیٹرزبرگ میں بلوچی زبان کے مرکز کے قیام کی تجویز پیش کی، شیخ جعفر خان

سینٹ پیٹرزبرگ/کوئٹہ : گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ہم منصب گورنر سینٹ پیٹرزبرگ الیگزینڈر بیگلوف (Alexander Beglov) اور گورنر لینن گراڈ اوبلاسٹ ریجن (Aleksandr Drozdenko) سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جو بلوچستان اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماں نے ہائیر ایجوکیشن، انفراسٹرکچر، سائنس اینڈ کمیونیکیشن میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پورے خطے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں گوادر کی گہری سمندری بندرگاہ کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے علم کے اشتراک کو فروغ دینے کیلئے پروفیسرز اور طلبا کیلئے اکیڈمک ایکسچینج پروگرام کو لازمی قرار دیا۔ عوام سے عوام کے تعلقات بنانے اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے گورنر مندوخیل نے بلوچستان میں ایک روسی زبان کے مرکز اور سینٹ پیٹرزبرگ میں بلوچی زبان کے مرکز کے قیام کی تجویز پیش کی۔ دونوں طرف سے رہنماں نے مستقبل میں تعاون اور ترقی کے سلسلے کو جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے