جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں،حاجی نورمحمد...

پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں،حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے دکی میں کامیاب کارروائی کرنے پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پانچ دہشت گردوں کو واصل جہنم کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام اپنی افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہماری افواج ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں،بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے