جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان کی اقتصادی اور سیاسی بحران کی مذمت، کرپشن اور مہنگائی کے...

پاکستان کی اقتصادی اور سیاسی بحران کی مذمت، کرپشن اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پشتونخواملی

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خا ن ودان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے تنظیمی سیاسی فعالیت، افغان مہاجرین (کڈوال عوام)،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)، شناختی کارڈ اور امن وامان سمیت کوئٹہ کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کو زیر غور لایا گیا۔ تنظیمی فعالیت کو دوبالا کرنے کے لیے کوئٹہ کے چاروں تحصیلوں کے اجلاس 21,20اور اپریل کو ہوں گے۔ تحصیل صدر، تحصیل کچلاک20اپریل جبکہ تحصیل سٹی اور تحصیل سریاب 21اپریل کو اپنے اپنے تحصیل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرینگے۔ ضلع ایگزیکٹو کے اجلاس سے عبدالرحیم زیارتوال،عبدالقہار خان ودان اور سید شراف آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری 2024کے زر وریاستی زور کے دھاندلی زدہ انتخابات اور فارم47کی حکومت /حکومتوں کے قیام کا مقصد ہی اس ملک اور بالخصوص پشتونخوا وطن کی سرزمین پر قدرت کی جانب سے عطاء کی گئی نعمتوں پر قبضہ کرکے اس پر ملکی وبین الاقوامی طور پر سرمایہ کاری کرکے ہمارے عوام کو اپنے ہی وسائل سے محروم رکھنا اور انہیں مزدوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کرنا تھا۔اٹھارویں آئینی ترمیم میں صوبوں جو اختیارات دیئے گئے تھے اسکو ختم کرنے کی ساز ش کرتے ہوئے مائنز ومنرل جو کہ صوبائی سبجیکٹ ہے اس کے باوجود مرکز کی جانب سے مداخلت دراصل آئین پاکستان کی پائمالی کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(Special Investment Facilitation Council)نہ صرف غیر آئینی، غیر قانونی ہے بلکہ اس غیر آئینی کونسل کو فوری طور پر ختم کرکے ملک کے تمام اقوام کے وسائل پر ان کے بچوں کی حق ملکیت وحق حاکمیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، ڈاکہ زنی، اغواء برائے تاوان، امن وامان کی ابتر صورتحال،جرائم کی اصل وجہ عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈال کر غیر منتخب پارلیمنٹ سے ملک کی غلط خارجہ وداخلہ پالیسیوں کی تشکیل ہے۔ جس کے باعث آج ملک نہ صرف معاشی دیوالیہ پن کے قریب ہے بلکہ رشوت خوری، کرپشن،بدعنوانی عروج پر ہیں اسی طرح صنعتی اور زرعی پیداوار میں سخت ترین کمی کے باعث ہمارے زمیندار، کسان، تاجر اور عوام شدید پریشان ہیں آمد ن تو دورکنار اخراجات تک پورے نہیں ہو پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، جنوبی پشتونخوا سمیت پشتونخوا وطن اور ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کی پشتونخوامیپ مذمت کرتی رہی ہے۔ دہشتگردی اور نام نہاد دہشتگردی کے ذریعے پشتونخوا وطن کی بربادی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین (کڈوال عوام) کی جبری بیدخلی، ناروا گرفتاریاں، تنگ وحراساں کرنے، مسجدوں، مارکیٹوں سے گرفتاریاں سراسر انسانی حقوق کی پائمالی کے مترادف ہے۔ پارٹی کارکنوں افغان کڈوال عوام کے لیے سیاسی جمہوری احتجاج کرنا ہوگا۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی آج بھی یہ کہتی ہے کہ اُن تمام افغانوں کو جو سرزمین پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں، یہیں تعلیم حاصل کی اس ملک کی یونیورسٹیوں سے فارغ تحصیل ہوئے اور آباؤ واجداد جو چار دہائیوں سے یہاں آباد ہیں حکومت کا ان افغان شہریوں کے حق کو تسلیم نہ کرنے اور اُن کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کی پالیسی کی پارٹی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے تمام انسانی،قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں پاکستان کا شہری تسلیم کرتے ہوئے انہیں فوراً شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کرے اور یوں لاکھوں انسانوں کی Identity Crisisکا مداوا کرے۔ حالانکہ اس کی سفارش میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں اُس کمیٹی نے بھی کی تھی جس میں پاکستان کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی تمام پارٹیاں بشمول تحریک انصاف نے بھی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام اس وقت بدترین مسائل ومشکلات میں مبتلا ہیں، بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی،روزگار سے محرومی، چوری، ڈکیتی، بدامنی، لاقانونیت، ٹریفک نظام کی ابتر صورتحال، پولیس تھانوں اور مختلف ناکوں پر پولیس کی جانب سے معزز شہریوں کو غیر ضروری طور پر تنگ کرنے، انہیں حراساں کرنے، بدتمیزی، بداخلاقی میں ملوث ہونے، پولیس تھانوں کو جرائم کا ٹھکانہ بناکر جرائم پیشہ عناصر کی مختلف علاقوں میں سرپرستی کرنے، منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دینے میں ملوث ہیں۔ ان تمام مسائل ومشکلات سے نجات کی واحد راہ سیاسی جمہوری جدوجہد میں ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی ہر فور م پر ان مسائل ومشکلات اور ان سے نجات کے لیے اپنے عوام کے شانہ بشانہ احتجاج کرتے ہوئے ان کے ذمہ داران کی نشاندہی کرتی رہیگی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری مالیات آغا سید لیاقت علی، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ایگزیکٹیوزمنان خان بڑیچ، صورت خان کاکڑ، سردار حبیب الرحمن دومڑ، حفیظ ترین،اقبال بٹے زئی، سردار ادریس بڑیچ، حبیب الرحمن بازئی اور ملک عمر کاکڑ سمیت ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید خان دوتانی، ولی بریالی اور نصیر احمد کاکڑ نے شرکت کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے