اسلام آباد:67 ہزار حاجیوں کا معاملہ، وزارت مذہبی امور نے ہاتھ کھڑے کر دیئے،نجی سکیم کے تحت اب صرف 23 ہزار امیدوار ہی عازم حجاز مقدس ہوسکیں گے،نجی ٹورز آپریٹرز کی تنظیم ہوپ نے وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر مذہبی امور سے اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کردی اور کہا کہ ہم وکیل ہے، نہ دلیل ہے، صرف اپیل ہے، حاجیوں کے معاملے پر ون ٹائم رعایت دی جائے، چیف کوآرڈینٹر سیف اللہ نے کہا کہ سعودی شہزادہ بن سلمان صرف دنیا نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی انتہائی قابل احترام ہیں،ہمارے 110 ارب روپے ڈوب جائینگے، ان کی تمام ذمہ داری ہمارے ساتھ وزارت مذہبی امور پر بھی عائد ہوگی،دوسری جانب ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اس سال 2025 پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت صرف 23620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی، تمام عازمین https://pvt-inquiry.hajjinfo.org/ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں،مزید اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں،حج 2025 کے منظورشدہ کوٹہ کے مطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں، وزارت حج و عمرہ، مملکت سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق آج تک عازمین حج کے ویزا اجراء کے عمل کو یقینی بنائیں۔