غزہ،تل ابیب:غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پناہ گزینوں کے کیمپوں پربمباری کی ہے جس سے آگ لگ گئی، مزید 45فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔شہدا میں فلسطینی صحافی سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں، المواصی اور خان یونس میں کئی خیمہ بستیاں جل کر راکھ ہوگئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہوگئی۔ادھر شمالی غزہ میں حماس جنگجوں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کر دیا، 3ٹینک تباہ ہوگئے، حماس نے اسرائیلی فوج پر واضح کردیا اسرائیل کیغزہ سے انخلا تک سیز فائر نہیں ہو گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گے، کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی۔