نیویارک : امریکی ٹیرف کے معاملے پر چین نے اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے23اپریل کو اجلاس میں تمام 193رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی، چین سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی ٹیرف کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات سے آگاہ کرے گا، تمام ممالک خاص طور پر ترقی پذیر قومیں یک طرفہ امریکی ٹیرف سے شدید متاثر ہورہی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جاپان کیساتھ ٹیرف کے معاملے پر بات چیت میں براہ راست شرکت کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جاپان امریکی فوجیوں کے اخراجات کی ادائیگیوں سمیت یگر معاملات زیر بحث آئیں گے،75سے زائد ممالک کے ٹیرف پر بات چیت کی درخواست کی ہے۔