بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانعالمی سطح پر امن کے فروغ کیلئے پاکستان ا پنا بھر پور...

عالمی سطح پر امن کے فروغ کیلئے پاکستان ا پنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لئے پاکستان ا پنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ غلط معلومات کا پھیلاو عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس دوہزار پچیس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لئے لئے وزارتی کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے لئے امن مشنز دستے بھیجے۔ پاکستانیوں نے عالمی امن واستحکام کے لئے جانو ں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ پائیدار عالمی امن کے لئے سب کو مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لئے پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ غلط م معلومات کا پھیلاو عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہے اس کے تدارک کے لئے بھی سب کو الرٹ ہونا ہو گا۔ آرمی چیف اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرڈ پر عملدرآمد کے لئے تیار ہے ۔ امن و ا ستحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے ۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے