بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستاننہروں کا معاملہ، قومی اسمبلی سے قرارداد پاس نہ کروانے پر پیپلز...

نہروں کا معاملہ، قومی اسمبلی سے قرارداد پاس نہ کروانے پر پیپلز پارٹی برہم، بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی

اسلام آباد:نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کشیدگی جاری ، نہروں کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد پاس نہ کروانے پر پیپلز پارٹی نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا پیپلز پارٹی کو پیغام دیا تھا، پیپلز پارٹی نے بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،سپیکر نے قرارداد کے معاملے پر کشیدگی سے بچنے کیلئے اجلاس شیڈول سے پہلے ملتوی کردیا۔شیڈول کے مطابق اجلاس اٹھارہ اپریل کو ملتوی ہونا تھا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں بھی کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی نے نہروں کی تعمیر کا منصوبہ ہی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھاہے۔حکومت اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کرے گی، فی الحال نہروں کے معاملے پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،پیپلز پارٹی نے آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام بھی اپنی مشاورت اور تجاویز سے مشروط کردیا۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مشاورت نہ کرنے اور سندھ کے منصوبے شامل نہ کرنے پر بجٹ پاس کروا نے میں تعاون نہیں ہوگا، سپیکر ایاز صادق فریقین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے