بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانمدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی،حافظ...

مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی،حافظ حسین احمد شرودی

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی، ضلعی سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی، مولانا محمد یعقوب، مولانا عبدالقیوم، یوسی چیئرمین توبہ کاکڑی، مولانا محمد اخلاص، مولانا قاری علی احمد جتوی، مولانا صہیب احمد شرودی و دیگر علمائے کرام نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، یہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور وطن عزیز کی بقا کی علامت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں مدرسہ علی بن طالب کی سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ دینی مدارس کے تحفظ اور عظمت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، اہلِ مدارس نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و استحکام میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ امن و سلامتی کے مراکز ہیں۔ مدارس کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ چکے، اسلام اور مدارس قیامت تک باقی رہیں گے۔رہنماں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو متنبہ کیا کہ دینی مدارس کے خلاف سازشوں سے باز رہا جائے، ورنہ قوم اس کا سخت ردعمل دے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے