بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان کے مختلف علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی شدت برقرار...

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

کوئٹہ:محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے چند علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شدید دھوپ اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق گرمی کی اس لہر سے سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، خضدار اور تربت سمیت دیگر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے