بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانڈی ڈی او چمن کا گورنمنٹ پرائمری سکول بحرالعلوم چمن کا اچانک...

ڈی ڈی او چمن کا گورنمنٹ پرائمری سکول بحرالعلوم چمن کا اچانک دورہ

چمن:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن حاجی عبداللہ مسرور نے محمد طاہر کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول مدرسہ بحرالعلوم جامع مسجد نور گھوڑا ہسپتال روڈ چمن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا بچوں سے اسباق پوچھے اور تدریسی معیار کا جائزہ لیا۔ بچوں کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سکول میں موجود سہولیات، درپیش مسائل اور انفراسٹرکچر کا جائزہ بھی لیا اور انتظامیہ کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر فوری توجہ دینے اور جلد از جلد ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن حاجی عبداللہ مسرور نے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشروں کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو ایک باشعور، مہذب اور پرامن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔ اگر تعلیم کو نظرانداز کیا گیا تو ہم جنگلی طرزِ زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کے معمار ہیں، ان کی عزت، حوصلہ افزائی اور تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اساتذہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور طلبہ کی بہتر رہنمائی کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مدرسہ بحرالعلوم کا یہ ادارہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا اور چمن کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے