بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانافغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے،محمود خان اچکزئی

افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ:تحریک تحفظ آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخواہ ملی اعوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں جس غیر انسانی انداز میں افغان مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا وہ ہمارے لئے قطعا قابل قبول نہیں ہے.آپ نے افغانوں کو یہاں لاکر مجاہدین اسلام کا لقب دیا، وزیر اعظم ہاس میں گلبدین حکمت یار کو بٹھا کر ہفتگانہ اور ہشتگانہ کو گائیڈ کرتے رہے اور آج ان کو واپس نکال رہے ہے افغانوں کی جائیدادوں کو قبضہ کرنے کا مت سوچیں۔افغانوں نے یہاں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان لاکھوں لوگوں کے لئے حکومت پاکستان، UNHCR اور افغان حکومت مل بیٹھ کر حل نکالیں پنجاب اور سندھ میں جس غیر انسانی انداز میں افغان مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا وہ ہمارے لئے قطعا قابل قبول نہیں ہے ہم اس غیر انسانی رویہ کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور مجبور ہونے پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رجوع کرینگے، ہماری رسائی ممکن نہ ہونے کی صورت میں باہر رہنے والوں افغانوں سے کہینگے کہ وہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس چلے جائیں۔افغان نہ بھولتے ہیں اور نہ معاف کرتے ہیں اگر اچھائی کروگے تب بھی یاد رکھے گے اور اگر چھیڑوگے، تب بھی نہیں بھولینگے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے