کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مستونگ میں پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے اور یہ قومی سلامتی پر حملہ ہے۔حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری اور م موثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پر حملہ امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کو ریاست مخالف عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔مستونگ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔