جمعہ, جون 27, 2025
ہومبلوچستانحکومت بلوچستان شہدا کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ملوث عناصر کسی رعایت...

حکومت بلوچستان شہدا کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی اور وزیر صحت بخت کاکڑ کو زخمیوں کے علاج معالجے کی براہ راست نگرانی کی ہدایت کی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور شہدا کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، زخمیوں کے علاج و معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے