جمعہ, جون 27, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری...

بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا

کوئٹہ:بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں شدید گرمی کے باعث شاہراہیں سنسان ہو گئیں۔ تربت میں 42، نوکنڈی میں 43، ژوب میں 36، چمن میں 34، قلات میں 31، گوادر میں 35 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیارت میں نسبتا موسم معتدل رہا اور درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، تاہم گرمی کی شدت میں کمی کا فوری امکان نہیں۔ عوام کو غیر ضروری دھوپ سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے