جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانبرقی تنصیبا ت پر مرمتی کام کے سلسلے میں کئی بجلی بند...

برقی تنصیبا ت پر مرمتی کام کے سلسلے میں کئی بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق گرڈاسٹیشن اوربرقی تنصیبا ت پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 15اپریل کو (بروزمنگل) کچلاک گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں 11Kvکچلاک سٹی، مجیب،باچاآغا،انڈسٹریل اسٹیٹ بوستان فیڈروں سے صبح دس بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اسی روز خضدارگرڈاسٹیشن کے 11Kvانجینئرنگ کالج، زیدی، خیرآباد، سٹی ٹو، سٹی تھری،ایم ای ایس، جناح کیمپ، ڈاکٹرصالح،کھوری،کینٹ اور کوشک فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 15اپریل کے روز تربت دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشنوں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ 16اپریل کو132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں گوال حیدرزئی، مسافرپور اور ژوب گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvلورالائی گرڈاسٹیشن پر 15اپریل سے 17اپریل تک (روزانہ)ٹیسٹنگ کاکام کیاجائے گا جس کے باعث مذکورہ کام کے دوران (صبح8بجے سے شام 5بجے تک) تقریباً 40میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے