جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان کے معدنی وسائل کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی...

بلوچستان کے معدنی وسائل کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری پر جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے شدید تنقید کی ہے اور اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل 18ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے اور آئین اور صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ یہ بل بلوچستان کے معدنی وسائل پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ ڈکیتی پی پی پی، مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں کے ہاتھوں ہوئی ہے، جو خود کو 18ویں ترمیم کی خالق اور صوبائی خودمختاری کا چمپئن سمجھتی ہیں۔جے یو آئی کے رہنما نے بلوچستان کے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ "اس بل کے خلاف آواز اٹھانا بلوچ اور پشتون عوام کی ذمہ داری ہے، عوام اپنے حقوق اور وسائل کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، آسمان سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ "اس بل کو پاس کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور اس کا عبرتناک محاسبہ ہونا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے