کوئٹہ:نوشکی،سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، دو ہلاک، نائب صوبیدار شہید ہوگئے سیکورٹی زرائع کے مطابق نوشکی 3اور 14اپریل کی درمیانی شب گلنگور کے علاقے میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور دلیری کے ساتھ حملے کا موثر جواب دیا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔حملے کے دوران نائب صوبیدار دوست محمد نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انسانیت دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔