بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانمیر علی حسن زہری کے ہاتھ مضبوط کریں، میر ظہور بلیدی

میر علی حسن زہری کے ہاتھ مضبوط کریں، میر ظہور بلیدی

گڈانی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات پیپلز پارٹی کے رہنما میر ظہور بلیدی کا گڈانی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع کونسل کے چیئرمین جاوید جمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ ڈپٹی میئر حاجی محمد عظیم سنیاں چیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی میر علی اکبر زہری چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جانشیر حمید پی پی پی رہنمانعیم بلیدی عزیز واجدادبزنجو میر رفیق بزنجو کونسلر غوث بخش اور میر ابرارمولابخش بزنجو کی قیادت میں پیپلز رہنماں اور جام گروپ کے رہنماں نے ظہور بلیدی کے دورہ گڈانی آمد پر ان کا شانداراستقبال کیا اس موقع پر سنیئرصوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے دوران ملاقات علاقائی عمائدین اور پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزارت پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ ضلع حب کی ترقی کیلئے بھرپور کرداراداکریگی انھوں نے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر میر علی حسن زہری ضلع حب اور گڈانی کی ترقی کیلئے کوششیں کررہے ہیں ضلع حب کے لئے ماسٹر پلان کی منظوری اور دیگر ترقیاتی منصوبے پیپلز پارٹی کی حکومت کی حب کے عوام کیلئے تحفے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کا ریونیو جنریشن کے حوالے سے بلوچستان میں نمایاں مقام حاصل ہے میر ظہور بلیدی نے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے میر علی حسن زہری کے ہاتھ مضبوط کریں اور ترقیاتی عمل کو سپورٹ کریں تاکہ ضلع حب بلوچستان کا ترقی یافتہ ضلع بن سکے سنیئر صوبائی وزیر نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 64کا دورہ بھی کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے