بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانصحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک شاہ گورگیج

صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک شاہ گورگیج

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماروکن قومی اسمبلی میر حاجی ملک شاہ گورگیج اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کے حل کے لیے تربت پہنچ گئے۔انہوں نے ٹیچنگ اسپتال تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ، اے ڈی سی کیچ تابش علی بلوچ، پیپلز پارٹی کے رہنما صادق تاجر، گرینڈ ایمپلائز الائنس کیچ کے آرگنائزر حاجی اختر ایاز، ضلع کونسل کے ممبر منصور احمد، ترجمان حمل بلوچ اور دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اسپتال آمد پر مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وحید بلیدی اور سینئر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف بلوچ نے حاجی ملک شاہ گورگیج کا استقبال کیا اور اسپتال و میڈیکل کالج کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیچنگ اسپتال تربت صوبہ بلوچستان کے بڑے اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں روزانہ 1700 سے 1800 مریضوں کو او پی ڈی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔ نہ صرف ضلع کیچ بلکہ پنجگور، آواران اور گوادر سے بھی مریض اس اسپتال میں علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ اسپتال میں مجموعی طور پر 136 ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جن میں 37 مکران میڈیکل کالج کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج نے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، اطفال وارڈ، ڈائیلاسز یونٹ، آکسیجن پلانٹ، فارمیسی، زیر تعمیر ٹراما سینٹر اور آپریٹنگ تھیٹر کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحت کا شعبہ ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اسپتال کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے بھرپور رابطہ کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے